Monday , January 22 2018
Home / Top Stories / بی جے پی عوام کو بے وقوف بنارہی ہے ‘ اکھلیش یادو نے مذمت کی

بی جے پی عوام کو بے وقوف بنارہی ہے ‘ اکھلیش یادو نے مذمت کی

بی جے پی ان کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکتی ‘ لالو پرساد یادو کے ساتھ اظہار یکجہتی‘ صدر سماج وادی پارٹی کی پریس کانفرنس
لکھنو ۔ 7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے آج یو پی میں برسراقتدار بی جے پی پر ’’ عوام کو بے وقوف بنانے ‘‘ کا الزام عائدکیا اور کہا کہ وقت ضائع کرنے کے بجائے بی جے پی کو چاہیئے کہ مرکز سے اپنے بجٹ میں بڑے مطالبات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں وہ سماج وادی پارٹی کو ایک مسلمہ قومی پارٹی بنانے کیلئے جدوجہد کریں گے اور ضرورت ہو تو پارٹی کے استحکام کیلئے رتھ یاترا بھی نکالیں گے ۔ وہ لکھنو میں بلیٹ ٹرین خدمات کے آغاز کا مطالبہ کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت صرف عوام کو بے وقوف بنارہی ہے اور اسے چاہیئے کہ ریاست کے سالانہ بجٹ میں مرکز سے بڑے مطالبات کو شامل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بلیٹ ٹرین آگرہ ۔ لکھنو شاہراہ کے ساتھ ساتھ چل سکتی ہے ۔ اس سوال پر کہ وہ ہم خیال اپوزیشن پارٹیوں سے کل ای وی ایم مسئلہ پر تبادلہ خیال کیلئے ملاقات کرچکے ہیں ۔ انہوں نے اس ملاقات کی تفصیلات طلب کیں ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے دو ضمنی انتخابات گورکھپور اور پھولپور میں مقرر ہیں اور ان کی پارٹی ان انتخابات میں بیالٹ پیپرس کے استعمال کا مطالبہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت تشکیل دینے کے امکانات ہیں ۔ آئندہ دنوں میں وہ دیگر پارٹیوں سے اتحاد کرنے کی کوشش کریں گے اور ان سے اس معاملہ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اپنے والد ملائم سنگھ یادو کی جانب سے اپنی نشست مین پوری سے انتخابی مقابلہ کرنے کے اعلان کے سلسلہ میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حال ہی میں وہ تیج پرتاپ یادو سے ملاقات کرچکے ہیں ۔ پوری پارٹی ان کی تائید کرے گی ۔ وہ جہاں سے بھی چاہے مقابلہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ تیج پرتاپ سے اگر انتخابی مقابلہ کرنے کی خواہش کی جائے تو وہ کونسی نشست پر مقابلہ پسند کریں گے ۔ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر موسم سرما میں بچوں کو مٹھائیاں تقسیم نہ کرنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ موسم سرما کے دوران بچوں کو کم از کم سوئیٹر تقسیم کئے جانے چاہیئے ۔ جانیشور مشرا پارک میں داخلہ کیلئے ٹکٹ کا لزوم کا عائد کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آگرہ شاہراہ پر بھی ٹول ٹیکس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ نوٹوں کی تنسیخ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی بدعنوانی ختم ہوچکی ہے ۔ بی جے پی کو ایک بار پھر نئے سال کو مقامی رنگ دینا ہوگا تاکہ کرپشن کی باقیات کا خاتمہ کرسکے ۔ انہوں نے جیل میں قید صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ان کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکتی ۔

TOPPOPULARRECENT