Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی قائداڈوانی سے راہول نے شکایت کی

بی جے پی قائداڈوانی سے راہول نے شکایت کی

نئی دہلی۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اُلجھن زدہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے سمجھا جاتا ہے کہ بی جے پی کے سینئر لال کرشن اڈوانی سے پارلیمنٹ میں اہم مسائل پر اپوزیشن کو مبینہ طور پر بات کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ راہول گاندھی اور ایل کے اڈوانی سمجھا جاتا ہے کہ اتفاق سے پارلیمنٹ کی راہداری میں لوک سبھا اجلاس کے بع

نئی دہلی۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اُلجھن زدہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے سمجھا جاتا ہے کہ بی جے پی کے سینئر لال کرشن اڈوانی سے پارلیمنٹ میں اہم مسائل پر اپوزیشن کو مبینہ طور پر بات کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ راہول گاندھی اور ایل کے اڈوانی سمجھا جاتا ہے کہ اتفاق سے پارلیمنٹ کی راہداری میں لوک سبھا اجلاس کے بعد تبادلہ خیال میں مصروف تھے۔ اپوزیشن اور کانگریس کے ارکان نے ملک کی فرقہ وارانہ صورتِ حال پر عاجلانہ مباحث کا مطالبہ کرتے ہوئے شوروغل کیا تھا۔ راہول ایوان کے وسط میں نعرہ بازی کرنے میں پیش پیش تھے۔ بی جے پی قائد اڈوانی کے ساتھ اتفاق سے دوبدو ملاقات ہونے پر راہول گاندھی نے مبینہ طور پر کہا کہ بی جے پی کانگریس کو اہم مسائل پر اظہار خیال سے روک رہی ہے۔ اڈوانی نے ان سے کہا کہ یہ مسئلہ اتنا سنگین ہے اور اپوزیشن کا رویہ درست نہیں تھا۔ قبل ازیں لوک سبھا میں شوروغل کے دوران ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اڈوانی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور جاؤدیکر سے کہہ رہے تھے کہ کچھ نہ کچھ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے واضح طور پر وینکیا نائیڈو سے بھی یہی بات کہی تھی۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں ملک کی فرقہ وارانہ صورتِ حال پر تحریک التواء کے تحت خصوصی مباحث کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک سبھا میں ہنگامہ کررہی تھیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT