Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی جے پی قائدین جھوٹے، مردہ جسم پر سیاست کرنے کا الزام

بی جے پی قائدین جھوٹے، مردہ جسم پر سیاست کرنے کا الزام

روشن بیگ کے خلاف الزام مسترد، گلبرگہ میں کانگریس کارکنوں کا اجلاس، پی سی سی صدر دنیش گنڈوو راؤ کا خطاب
گلبرگہ۔8۔نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کرناٹک میںکانگریس پارٹی اور یہاںکی کانگریس کے زیر اقتدار حکومت اپنی نمایاں کارکردگی کے سبب عوامی مقبولیت رکھتی ہے اور اور اس بات کا کامل یقین کیا جاسکتا ہے کہ کانگریس پارٹی ہی 2018کے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ اقتدار پر آجائے گی۔ان خیالات کا اظہار ریاستی کانگریس پارٹی کے کارگزار صدر دنیش گنڈو رائو  سابق وزیر کرناٹک نے باقر فنکشن ہال گلبرگہ میںکانگریس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا ۔ مسٹر گنڈو رائو نے پارٹی عہدہ دارانورکارکنان پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ دیڑھ سال کی مدت میں ہمیں پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط و مستحکم کرنا ہے ۔پارٹی کی مختلف کمیٹیوںکے صدور اگر غیر سرگرم پائے گئے تو انھیںان کی ذمہ داریوںسے سبکدوش کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریسی کارکنان کو دیہاتوںکے دورے کرنے ہوں گے تاکہ عوام سے رابطہ مضبوط ہوسکے اور پارٹی مستحکم ہوسکے۔مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے مسٹر دنیش گنڈو رائو نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے مقابلہ میں سال 2016کا ہم جائیزہ لیں تو روزگار کی فراہمی کا فیصد سب سے کم ہے۔ پہلی بار صنعتی پیداوار میں بے حد کمی واقع ہوئی ہے۔ انھوں نے کہ مودی نے جو انتخابی وعدے کئے تھے ان کی تکمیل نہیںہوئی ہے ۔ ان وعدوں میں بیرونی بینکوں سیکالے دھن کی واپسی کا وعدہ بھی کیا گیا تھا جو پورا نہ ہوسکا ۔ مودی نے گجرات کے چیت منسٹر کی حیثیت سے جنرل سیلز ٹیکس اور آدھا ر کی مخالفت کی تھی ۔لیکن وزیر اعظم بننے کے بعد انھوں نے یو ٹرن لے لیا اور اب جی ایس ٹی اور آدھار کی کامیابی کے دعوئوںمیں جٹے ہوئے ہیں ۔ پھر اسی طرح جب کہ سابق میں انھوں نے دیگر ممالک سے نیوکلیائی معاہدات کی مخالفت کی تھی اب وہ ان ممالک کے ساتھ نیوکلیر معاہدات کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔مسٹر دنیش نے مسٹر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے وہ پاکستان سے جنگ کی باتیں کررہے ہیں۔ اب یہ کانگریس پارٹی کا فرض ہے کہ وہ عوام کو ب ان کی زبان سے بی جے پی حکومت کی ناکامیوںکے بارے میںتسلیم کرواتے ہوئے کانگریس حکومت کی کامیابیوںسے واقف کروائیں ۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وسیاحت کرناٹک اور ضلع یادگیر کے انچارج وزیر مسٹر پریانک کھرگے ، کرناٹک پردیش یوتھ کانگریس کے صدر رضوان ارشد، رکن اسمبلی اجئے سنگھ اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔ دنیش گنڈو رائو نے بی جے پی کی لیڈر شوبھا کارندلاجے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرناٹک کے شہری ترقیات کے وزیر روشن بیگ کی کھلے عام مخالفت کررہی ہیںاور ان پر الزام عائد کررہی ہیںکہ وہ بنگلور میں آر ایس ایس کارکن ردریش کے قتل میںملوث ہیں ۔ مسٹر دنیش نے کہا کہ بی جے پی کے قائیدین بڑے جھوٹے ہیں ۔ ان کے پاس اخلاقی قدریںنہیںہیں اور  وہ ہر حال میں اقتدار کے طلبگار ہیں ۔واضح رہیکہ مسٹر دنیش گنڈو رائو نے اپنے گلبرگہ کے دورہ کے موقع پر صحافتی بیان میںبھی شوبھا کارندلاجے رکن پارلیمینٹ پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہا ہیکہ آر ایس ایس کارکن ردریش کے حالیہ قتل کے معاملہ میںانھوں نے وزیر آر روشن بپر جو الزام عائد کیا ہے اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے ۔ اس طرح کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے سے پہلے شوبھا کارنڈلاجے کو ثبوت سی بی آئی اور میڈیا کو پیش کرنا چاہیئے تھا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے قائیدین مردہ اجسام پر سیاست کھیل رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT