Thursday , October 18 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی قائدین کو خطرہ کی اطلاع نہیں : شنڈے

بی جے پی قائدین کو خطرہ کی اطلاع نہیں : شنڈے

نئی دہلی 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اعلی قائدین کو سکیوریٹی فراہم کرنے بی جے پی کے مطالبہ کے پس منظر میں وزیر داخلہ مسٹر سشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ دہشت گرد گروپس سے بی جے پی قائدین کو خطرہ کی حکومت کو کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کو خاطر خواہ سکیوریٹی فراہم کی گئی ہے ۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس بی جے پی قائدین کو دہشت گرد خطرات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اس سلسلہ میں بی جے پی قائدین اور میڈیا کی جانب سے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ شنڈے نے کہا کہ بی جے پی قائدین اور اس کے وزارت عظمی امیدوار کو مناسب سکیوریٹی فراہم کی گئی ہے ۔ بی جے پی ترجمان نرملا سیتارمن نے آج ہی کہا تھا کہ میڈیا میں یہ اطلاعات ہیں کہ بی جے پی اعلی قائدین کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ۔

TOPPOPULARRECENT