Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی قائدین کے بیانات دستور کو چیلنج : کانگریس

بی جے پی قائدین کے بیانات دستور کو چیلنج : کانگریس

چینائی 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قائدین اور کچھ ہندو لیڈروں کے حالیہ بیانات دستور ہند اور ملک کے سکیولر ڈھانچہ کیئلے سنگین چیلنج ہیںاور کانگریس پارٹی اس چیلنج سے مقابلہ کریگی ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر مکل واسنک نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ در اصل دستور میں فراہم کردہ بنیادی حقوق اور ملک کے سکیولر ڈھ

چینائی 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قائدین اور کچھ ہندو لیڈروں کے حالیہ بیانات دستور ہند اور ملک کے سکیولر ڈھانچہ کیئلے سنگین چیلنج ہیںاور کانگریس پارٹی اس چیلنج سے مقابلہ کریگی ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر مکل واسنک نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ در اصل دستور میں فراہم کردہ بنیادی حقوق اور ملک کے سکیولر ڈھانچہ کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اس کے خلاف جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اسی وقت ہندوستان رہ سکتا ہے جب وہ سکیولر ہو اور اس کو نقصان پہونچانے کی کوششوں کی ہمیں مزاحمت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دستور ہند میں جو بنیادی حقوق فراہم کئے گئے ہیں اور ہمارے ملک کا جو سکیولر ڈھانچہ ہے اس کی حفاظت کرنا ہم سب کا کام ہے اور کانگریس پارٹی نے اس چیلنج کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT