Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی قائدین کے خلاف ریمارک پر چندار بابو نائیڈو برہم

بی جے پی قائدین کے خلاف ریمارک پر چندار بابو نائیڈو برہم

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تلگودیشم پارٹی کے رکن آندھراپردیش قانون ساز کونسل مسٹر وائی جی بی راجندر پرساد پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا اور سمجھا جاتا ہے کہ پارٹی کی اجازت کے بغیر مسٹر راجندر پرساد نے بی جے پی قائدین کے خلاف سخت ریمارکس کئے جس کے نتیجہ میں مسٹر راجندر پرساد کو صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نئایڈو کی برہمی سے دوچار ہونا پڑا ۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ بی جے پی قائد ایس ویرا راجو نے تلگودیشم پارٹی کے خلاف ریمارکس کئے تھے ۔ جس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر راجندر پرساد نے جوابی ریمارکس کئے تھے جس پر چیف منسٹر مسٹر چندرا بابو نائیلاو نے رکن کونسل راجندر پرساد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی ہدایت دی کہ ایس ویرا راجو نے کسی ریمارکس پر خاموشی اختیار کریں تاکہ انہیں پارٹی قیادت خود تنبیہ کرسکے ۔ اسی ذرائع نے بتایا کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی کے تمام قائدین کو اس بات کی سخت ہدایات دی کہ وہ قبل ازو قت اجازت حاصل کئے بغیر بی جے پی کے کسی قائدین سے متعلق اپنے ردعمل کا اظہار نہ کریں اور خصوصی طور پر مسٹر وائی وی بی راجندر پرساد کو بھی سخت ہدایات دیں ۔

TOPPOPULARRECENT