Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی قائدین کے دروازے پر بوڑھی گائے باندھئے : لالو پرساد

بی جے پی قائدین کے دروازے پر بوڑھی گائے باندھئے : لالو پرساد

راجگیر (بہار)  4مئی (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد نے آج اپنے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ ایک بوڑھی اور دودھ نہ دینے والی گائے بی جے پی قائدین کے گھروں کے دروازے پر باندھ دیجئے اور دیکھئے کہ کیا وہ اُن کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اُنھوں نے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ یہ کام اُس وقت تک کرتے رہئے جب تک کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اِس مسئلہ کو ووٹوں کے حصول کے لئے اپنے تحفظ کے طور پر استعمال نہ کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ گاؤ رکھشا کے نام پر بی جے پی اقلیتوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ وہ دودھ کے لئے نہیں بلکہ ووٹوں کے لئے ایسا کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT