Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی جے پی قائد ورکٹم ریڈی کا دورہ اوٹکور پینے کے پانی کے مسئلہ کے حل کا تیقن

بی جے پی قائد ورکٹم ریڈی کا دورہ اوٹکور پینے کے پانی کے مسئلہ کے حل کا تیقن

اوٹکور /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی ترجمان بی جے پی جناب ورکٹم ریڈی نے اوٹکور کے محلہ بڑے پیر کو دورہ کرتے ہوئے اس محلہ میں پانی کی قلت پر عوام سے ملاقات کی ۔ ان کے ہمراہ شریمتی انجلیماں ریڈی قائد بی جے پی مکتھل جناب محمد محبوب بڑے پیر اقلیتی مورچہ نائب بی جے پی جناب محمد یوسف بڑے پیر کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ جناب ورکٹم نے اس محلہ میں پینے کے پانی کی ٹانکی اور موٹر اور بوریول کی تنصیب کیلئے عوام کو بھرپور تیقن دیا ۔ اوٹکور میں خاص طور پر عوام کو پینے کے پانی کی بڑی تکلیف ہو رہی ہے ۔ خصوصاً محلہ بڑے پیر میں تو پینے کیلئے پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے ۔ جناب محمد محبوب بڑے پیر اقلیتی مورچہ قائد نے جناب ورکٹم جناردھن ریڈی کہا کہ درگاہ سید شاہ روشن علی باباؒ کے احاطہ میں اور عاشورخانہ بڑے پیر امام حسن کے احاطہ میں بورویل کی تنصیب کروانے اور دونوں مقامات پر زائرین کی کثیر تعداد ہے ۔ جہاں پر ہندو مسلم کثیر تعداد میں آتے ہیں ۔ بورویل کے علاوہ پانی کی ٹانک بنانے کیلئے ایک یادداشت بھی حوالے کی ۔ انہوں نے اس کا بھی بھرپور تیقن دیا ۔ اس موقع پر جناب دھنگر آشپا بی جے پی قائد اوٹکور ، سینو کے علاوہ دیگر عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT