Tuesday , December 11 2018

بی جے پی لیجسلیٹرز نے کمیونسٹ پارٹی اسکول کا دورہ کیا

بیجنگ ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیجسلیٹرز کے 14 رکنی وفد نے جو موجودہ طور پر چین کے خیرسگالی دورے پر ہے، آج برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کے اسکول کا دورہ کیا اور اس کی فیکلٹی سے اس کے تنظیمی ڈھانچہ اور گزشتہ 30 برسوں میں اس کے شروع کردہ عمل اصلاحات کے بارے میں گفتگو کی۔ یہ وفد جس کی قیادت رکن لوک سبھا اور سابق چیف منسٹر اترکھنڈ بھگت سنگھ کوشیاری کررہے ہیں، اِن دنوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی دعوت پر چین کے چھ روزہ دورے پر ہے تاکہ اس کے داخلی جماعتی ڈھانچہ، سیاسی کام کاج اور ویلفیر سوسائٹی کے قیام میں اس کے رول کا جائزہ لے سکے۔ پارٹی کے پارلیمنٹری آفس سکریٹری کمارسو بالاسبرامنیم نے یہاں نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ گوانگزو میں سی پی سی اسکول میں گفت و شنید میں توجہ اس پارٹی کے شروع کردہ عمل اصلاحات پر رہی جس نے چین کو دنیا کے بڑے مینوفیکچرنگ سنٹر میں تبدیل کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT