Tuesday , November 13 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی لیڈر انیل پریہر قتل معاملہ ، مشتبہ افراد گرفتار

بی جے پی لیڈر انیل پریہر قتل معاملہ ، مشتبہ افراد گرفتار

جموں 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع کشٹوار میں بی جے پی لیڈر انیل پریہر اور اُن کے بھائی کے قتل کے الزام میں بعض مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ضلع میں حالات کی بہتری کے باعث رات کے کرفیو کو برقرار رکھا گیا ہے۔ یکم نومبر کو ہوئی قتل کی اس واردات کے بعد 2 نومبر کو ایک اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔ انیل پریہر 52 سالہ اور اُن کے بھائی اجیت پریہر 55 سالہ کے قتل کے بعد ضلع میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT