Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی لیڈر تیوٹیا پر حملہ ‘ حالت نازک

بی جے پی لیڈر تیوٹیا پر حملہ ‘ حالت نازک

نئی دہلی 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر برجپال تیوٹیا اور چھ دوسرے افراد پر غازی آباد ضلع کے مراد نگر کے مقام پر نا معلوم حملہ آوروں نے فارئنگ کردی ۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا ۔ تیوٹیا کو پانچ گولیاں لگیں اور انہیں غازی آباد کے فورٹس ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ جائے واقعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایک اے کے 47 رائفل اور دو 9mm کے پستولس بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ اڈیشنل ڈی جی پی نے بتایا کہ پولیس نے وہاں سے عصری ہتھیار اور اسلحہ وغیرہ ضبط کئے ہیں۔ غازی آباد پولیس نے جائے واقعہ پر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ اس دوران مرکزی وزیر مہیش شرما نے نوئیڈا کے دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے تیوٹیا کی مزاج پرسی کی اور کہا کہ ان کی حالت نازک ہے ۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ وہ ان کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جہاں تک تحقیقات کا معاملہ ہے پولیس اپنا کام کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT