Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / بی جے پی لیڈر کیخلاف کیس واپس لو، داؤد کی انجلی دمانیا کو دھمکی

بی جے پی لیڈر کیخلاف کیس واپس لو، داؤد کی انجلی دمانیا کو دھمکی

 

ممبئی 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماجی جہدکار انجلی دمانیا نے آج دعویٰ کیاکہ اُنھیں پاکستان کے ایک نمبر سے دھمکی آمیز فون کال وصول ہوا جس میں اُن سے اُن مقدمات سے دستبرداری اختیار کرنے کے لئے کہا گیا جو اُنھوں نے بی جے پی لیڈر ایکناتھ کھڈسے کے خلاف دائر کر رکھے ہیں۔ سابقہ عام آدمی پارٹی لیڈر نے کہاکہ ’ٹروکالر‘ ایپ جو فون کرنے والے کی شناخت کا انکشاف کرتا ہے، اُس سے ظاہر ہوا کہ یہ نمبر ’داؤد‘ کا ہے۔ جہدکار نے اِس فون کال کے تعلق سے سب اربن سانتا کروز کے وکولا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ وکولا کے پولیس عہدیداروں نے بعدازاں انجلی کے مکان کا دورہ کیا اور اُن کا بیان قلمبند کیا گیا۔ انجلی نے ٹوئٹ کیاکہ اُنھیں رات 12.33 بجے فون کال وصول ہوا اور اُن سے کہا گیا کہ کھڈسے کے خلاف تمام مقدمات سے دستبردار ہوجائے۔ اس فون کال کا نمبر +92 سے شروع ہوتا ہے جو پاکستان کا آئی ایس ڈی کوڈ ہے۔ ٹروکالر ایپ نے اسکرین پر ظاہر کیا “Dawood 2″۔ قبل ازیں اِس ماہ انجلی نے سابق وزیر کھڈسے کو اُن کے خلاف فحش ریمارکس کرنے کا مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اُن کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم کھڈسے نے سماجی جہدکار کے خلاف اِس طرح کے کوئی بھی ریمارکس کی تردید کردی تھی۔ انجلی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ فون کرنے والے نے اُن سے درست لہجے میں بات کی اور دھمکایا کہ اُن کی زندگی مشکل میں ہے۔ ’’میں نے فوری چیف منسٹر فرنویس سے بات کی اور اُنھوں نے مجھے یقین دلایا کہ جوائنٹ کمشنر پولیس (کرائم) اِس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لیں گے‘‘۔ انجلی نے یہ بھی کہاکہ اُنھوں نے پولیس کمشنر سے بھی بات کی۔ عجیب بات ہے کہ وکولہ پولیس اسٹیشن کے آفیسرس جو میرے مکان سے چند منٹ کے فاصلے پر تھے، میرے پاس پہونچ کر بیان قلمبند کرنے کیلئے زائداز ایک گھنٹہ لگا۔

TOPPOPULARRECENT