Sunday , November 18 2018
Home / ہندوستان / بی جے پی لیڈر کی ہلاکت پر کشیدگی ، فوج کا فلیگ مارچ

بی جے پی لیڈر کی ہلاکت پر کشیدگی ، فوج کا فلیگ مارچ

جموں 2نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر میں گورنر انتظامیہ نے قصبہ کشتواڑ میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سکریٹری انل پریہار اور ان کے بھائی اجیت پریہار کی ہلاکت کے بعد خطہ چناب کے تین اضلاع کشتواڑ ، ڈوڈہ اور رام بن میں پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر مسلم اکثریتی کشتواڑ اور بھدرواہ قصبوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ کشمیر شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کرفیو اور پابندیوں کے نفاذ کے علاوہ قصبہ کشتواڑ میں ریاستی پولیس اور نیم فوجی دستوں کے علاوہ فوج کو بھی تعینات کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فوج نے جمعہ کی صبح قصبہ کشتواڑ کی سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا۔ فوج کو پڑوسی ضلع ڈوڈہ بالخصوص بھدرواہ قصبے میں الرٹ رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئی ہیں جبکہ صوبہ جموں کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ کی رفتار دھیمی کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT