Tuesday , December 11 2018

بی جے پی لیڈر کے ہاتھوں میں رائفل

جموں ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر بی جے پی کے لیڈر آشش سرین پریشانی میں گھر گئے ہیں کیونکہ سوشیل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوگئی جس میں وہ اے کے ۔ 47 رائفل تھامے ہوئے ہیں۔ اس معاملہ کے بعد پارٹی نے خود کو ان سے لا تعلق کرلیا ہے۔ صدر اسٹیٹ بی جے پی ست شرما نے کہا کہ وہ پارٹی کے سرگرم رکن نہیں ہے۔ گذشتہ روز آشش نے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر ڈالی جس میں وہ رائفل تھامے ہیں۔ یہ تصویر بعد میں اکاؤنٹ سے حذف کردی گئی۔

TOPPOPULARRECENT