Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی مایوس نہیں ، نہ حوصلے پست ہیں : کلراج

بی جے پی مایوس نہیں ، نہ حوصلے پست ہیں : کلراج

لکھنو ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر برائے میڈیم ، اسمال و مائیکرو انٹرپرائزس (MSME) کلراج مشرا نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج حالانکہ بی جے پی کی توقعات کے مطابق نہیں ہیں لیکن پارٹی کو نہ تو مایوسی ہوئی ہے اور نہ ہی اس کے حوصلے پست ہوئے ہیں ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مشرا نے کہا کہ ضمنی انتخ

لکھنو ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر برائے میڈیم ، اسمال و مائیکرو انٹرپرائزس (MSME) کلراج مشرا نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج حالانکہ بی جے پی کی توقعات کے مطابق نہیں ہیں لیکن پارٹی کو نہ تو مایوسی ہوئی ہے اور نہ ہی اس کے حوصلے پست ہوئے ہیں ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مشرا نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج بی جے پی کی توقعات کے برعکس ہیں لیکن اس کے باوجود یہ کہنا غلط ہوگا کہ بی جے پی مایوس ہوگئی ہے ۔ میں حقیقت پسند آدمی ہوں ۔ کہیں نہ کہیں پارٹی میں کوئی کمی ضرور رہ گئی ہے جو شکست کا باعث بنی ہے ۔ خیر اس بار تو ہم شکست سے دوچار ہوگئے ہیں لیکن مستقبل میں ہماری جیت ہوگی ۔ پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے سہ رکنی مہماتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کلراج مشرا کے علاوہ ایم پی آدتیہ ناتھ اور ریاستی صدر لکشمی کانت باجپائی کمیٹی کے اراکین میں شامل تھے ۔ یاد رہے کہ اترپردیش کی گیارہ نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات منعقد کئے گئے تھے جس میں بی جے پی کو صرف تین نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی جب کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو تمام گیارہ نشستوں پر کامیابی ملی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT