Saturday , April 21 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی مخالف متحدہ محاذ کیلئے راہول ۔شردپوار ملاقات

بی جے پی مخالف متحدہ محاذ کیلئے راہول ۔شردپوار ملاقات

2019ء کے الیکشن کی تیاری
نئی دہلی۔15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج صدر این سی پی شرد پوار سے ملاقات کی تاکہ بی جے پی کے خلاف 2019ء کے عام انتخابات سے قبل متحدہ محاذ قائم کرنے کی کوششوں میں شدت پیدا کی جاسکے۔ یہ ملاقات یو پی اور بہار کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے ناقص مظاہرے کے باوجود ہوئی ہے۔ کل رات بی جے پی کی گورکھپور اور پھولپور ضمنی چناؤ میں شکست کے بعد شردپوار نے راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ متحدہ اپوزیشن محاذ جو مخالف بی جے پی ہو ، اس کی تشکیل کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ دو دن قبل صدرنشین یو پی اے سونیا گاندھی نے اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کی اپنی جانب سے ترتیب دیئے گئے ڈنر کے موقع پر اپیل کی تھی۔ کانگریس نے ضمنی چناؤ میں تنہا حصہ لیا اور ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد سے دوری کو ترجیح دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT