Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بی جے پی ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی خواہاں

بی جے پی ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی خواہاں

جنگاؤں 17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس صدر کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ کے معاملے میں غلط بیانی کرتے ہوئے علاقہ تلنگانہ کے عوام کو ووٹ حاصل کرتے ہوئے اقدار کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایل سی محمد فاروق حسین چیریل منڈل کانگریس اقلیتی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ںنے کہاکہ صدر کل ہند کانگریس آئی کمیٹی مسز

جنگاؤں 17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس صدر کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ کے معاملے میں غلط بیانی کرتے ہوئے علاقہ تلنگانہ کے عوام کو ووٹ حاصل کرتے ہوئے اقدار کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایل سی محمد فاروق حسین چیریل منڈل کانگریس اقلیتی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ںنے کہاکہ صدر کل ہند کانگریس آئی کمیٹی مسز سونیا گاندھی ، نائب صدر راہول گاندھی کی وجہ سے تلنگانہ ح اصل ہوا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے مختلف رکاوٹوں کا سامنا کریت ہوئے تلنگانہ بلکو پاس کروایا ۔ کانگریس آئی پارٹی جو وعدہ کرتی ہے اس کو نبھانے کی پوری کوشش کرتی ہے ۔ کانگریس کے دور حکومت میں مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات دئے گئے جس کی وجہ سے کئی طلبہ و طالبات اعلی تعلیم حاصل کئے ۔ آج ملک میں فرقہ پرست پارٹیاں مرکز میں اقتدار بنکر نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کیلئے فکرمند ہیں ۔ ایسے وقت مسلمان اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو دیں ۔ اس ملک کا وزیر اعظم سیکولر ہوگا ۔ ٹی آر ایس اور تلگودیشم یہ دونوں پارٹیاں وقت کی نزاکت کے ساتھ این ڈی اے کے ساتھ دیں گے ۔ این ڈی اے حکومت تشکیل دے گی تو ہندوستان کے مسلمانوں کو نقصان ہوگا ۔ تجرات کے چیف منسٹر رہتے ہوئے نریندر مودی نے کیا ظلم مسلمانوں پر کیا ہے سب کو معلوم ہے ۔ تلنگانہ میں اور مرکز میں کانگریس حکومت تشکیل دینے میں مسلمان اہم رول ادا کریں ۔ اس لئے کہ علاقہ تلنگانہ کے کئی پارلیمنٹ اور اسمبلی حلقہ جات میں مسلمانوں کے ووٹ بہت اہم فیصلہ کن ہے ۔ کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں مسلمانوں کے ووٹوں کا بڑا دخل ہے ۔ مسلمان کسی کو بھی کامیاب بناسکتے ہیں ۔ آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی کی جانب سے کئی ایک اسکیم مسلمانوں کی ترقی کیلئے ترتیب دئے ہیں ۔ اقلیتوں کیلئے سب پلان بھی شامل ہے ۔ 2014 کے انتخابات اہم ہیں ۔ آنے والے دنوں میں ملک کو کسی سمت لے جانا ہے یہ عوام بالخصوص مسلمان کے ووٹوں پر منحصر ہے ۔ ہندوستان کی آزادی میں کئی مسلمانوں نے اپنی جان کی قربانی دی ہے ۔ آج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کا خواب بی جے پی اور اسکے ساتھ جڑے ہوئے پارٹیاں دیکھ رہے ہیں ۔ یہ ان کا خواب ہی رہے گا ۔ عوام اب کانگریس کے ساتھ ہے کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اور مرکز میں حکومت تشکیل دے گی ۔

TOPPOPULARRECENT