Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی ممبر شپ پروگرام سے ملا ریڈی ضلع صدر کا خطاب

بی جے پی ممبر شپ پروگرام سے ملا ریڈی ضلع صدر کا خطاب

شمس آباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں بی جے پی کی جانب سے ممبر شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملاریڈی نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ممبر شپ کرانے کی ضرورت ہے ۔ مرکز میں مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے بڑھتی قیمتوں پر مکمل کنٹرول کرلیا گیا ہے اور آئندہ چند ماہ میں پٹرول ، ڈیزل و دیگر اشیاء خاص کر سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی ۔ ملاریڈی نے کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر خاندانی حکمرانی کررہے ہیں ۔ اسمبلی یا دیگر مقامات پر صرف ان کا خاندان ہی نظر آتا ہے ۔ دیگر وزراء یا ارکان اسمبلی کو خاطر میں بھی نہیں لایا جارہا ہے ۔ اسمبلی میں چندر شیکھر راؤ ، کے ٹی آر اور ہریش راؤ کے علاوہ دیگر کوئی بھی سوالات کے جوابات نہیں دیتا ۔ آئندہ انتخابات میں ٹی آر ایس اور بی جے پی میں ہی مقابلہ ہوگا ۔ کانگریس کے کئی ارکان اسمبلی ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں اور آگے بھی یہ سلسلہ چلتا ہی رہے گا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر پریم راج یادو اسٹیٹ ایگزیکٹیو ممبر ، چندر شیکھر منڈل صدر ، کشور ، جگن گوڑ ، سریدھر ، پرشانت کمار ، پروین ، سرینواس ریڈی ، موہن و دیگر افراد نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT