Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بی جے پی میں شمولیت

بی جے پی میں شمولیت

آرمور۔20 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر مدھو شیکھر کی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ریاستی صدر بی جے پی کشن ریڈی انہیں پارٹی دفتر حیدرآباد میں کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کیا۔ تفصییلات کے بموجب ڈاکٹر مدھو شیکھر آرمور میں تقریباً 22 سال سے طبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے حلقہ آرمور و بالکنڈہ کے علاقہ میں مفت طبی ک

آرمور۔20 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر مدھو شیکھر کی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ریاستی صدر بی جے پی کشن ریڈی انہیں پارٹی دفتر حیدرآباد میں کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کیا۔ تفصییلات کے بموجب ڈاکٹر مدھو شیکھر آرمور میں تقریباً 22 سال سے طبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے حلقہ آرمور و بالکنڈہ کے علاقہ میں مفت طبی کیمپ کے ذریعہ مفت ادویات اور آپریشن کرتے ہوئے عوام کے دل میں جگہ بنائی۔ ڈاکٹر مدھو شیکھر اپنا سیاسی کیریئر تلگو دیشم پارٹی سے شروع کیا اور 2009ء میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے متمنی تھے، لیکن ٹکٹ نہ حاصل ہونے کی وجہ سے فلم اسٹار چرنجیوی کی پارٹی سے آرمور حلقہ اسمبلی سے انتخاب میں حصہ لیا اور 22 ہزار ووٹ حاصل کئے پھر حال ہی میں 2014ء کی اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیتے ہوئے شکست سے دوچار ہوئے۔ ڈاکٹر مدھو شیکھر کا تعلق ایک دلت خاندان سے ہے۔ وہ اپنے حامیوں کے ہمراہ پارٹی دفتر حیدرآباد پہنچ کر بی جے پی ریاستی صدر کشن ریڈی کی نگرانی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

TOPPOPULARRECENT