Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی میں میرے خلاف سازش : راجہ سنگھ

بی جے پی میں میرے خلاف سازش : راجہ سنگھ

ناپسندیدگی پر پارٹی سے بے دخل کرنے کی خواہش ، رکن اسمبلی کا صدر لکشمن کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بی جے پی کے تلنگانہ صدر ڈاکٹر لکشمن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں ان کے خلاف سازش ہورہی ہے ۔ اگر وہ پسند نہیں ہے تو انہیں پارٹی سے نکال دینے کا مطالبہ کیا ۔ تلگو دیشم سے بی جے پی میں شامل ہو کر اسمبلی حلقہ گوشہ محل سے بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو پارٹی نے اپنی سرگرمیوں سے دور رکھا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں اپنے علحدہ امیدوار انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کرنے والے راجہ سنگھ نے لمحے آخر میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی تھی ۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے تین روزہ دورے تلنگانہ کے موقع پر بھی پارٹی میں ان سے نا انصافی ہونے نظر انداز کرنے کی شکایت کی تھی ۔ اس مرتبہ راجہ سنگھ نے ڈاکٹر لکشمن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا پارٹی میں ان کے خلاف سازش ہورہی ہے ۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ اسمبلی حلقہ گوشہ محل میں ان کے خلاف کام کرنے والے بی جے پی قائدین کو پارٹی میں عہدے دئیے جارہے ہیں ۔ انہیں اطلاع دئیے بغیر اسمبلی حلقہ بی جے پی کی کمیٹی تشکیل دینے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تنظیمی انتخابات میں انہیں یکسر نظر انداز کردیا جارہا ہے ۔ یہاں تک کہ ان کے اپنے اسمبلی حلقہ میں پارٹی قائدین کو عہدے تقسیم کرنے کے معاملے میں ان سے کوئی صلاح و مشورہ نہیں کیا گیا ۔ اگر ان کی وجہ سے پارٹی کو کوئی نقصان ہورہا ہے تو انہیں پارٹی سے نکال دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT