Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی میں نمبر 2 لیڈر کون؟

بی جے پی میں نمبر 2 لیڈر کون؟

نئی دہلی ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت نے نمبر 2 پوزیشن پر کون ہے؟

نئی دہلی ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت نے نمبر 2 پوزیشن پر کون ہے؟ اس سوال کا آج کوئی جواب نہیں مل سکا اور مودی کی غیرحاضری میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی سینئر قائدین میں کسی نے بھی رسمی طور پر صدارت نہیں کی۔ نریندر مودی برازیل میں منعقد ہورہے برکس چوٹی اجلاس میں شرکت کیلئے گئے ہوئے ہیں۔ انہیں 12 جولائی کو بی جے پی پارلیمانی پارٹی لیڈر منتخب کیا گیا تھا جبکہ مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ اور ارون جیٹلی کو بالترتیب لوک سبھا و راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈرس منتخب کیا گیا۔ آج پارلیمانی پارٹی اجلاس میں راجناتھ سنگھ اور ارون جیٹلی دونوں سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کے علاوہ وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو کے ہمراہ شہ نشین پر موجود تھے لیکن مودی کی غیرموجودگی میں کسی نے بھی اجلاس کی رسمی طور پر صدارت نہیں کی۔ وینکیا نائیڈو سے جنہوں نے یہ اجلاس منعقد کیا تھا، جب یہ پوچھا گیا کہ 4 قائدین میں کس نے اجلاس کی صدارت کی تو انہوں نے جواب دیا کہ کسی نے بھی نہیں کی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ایسی کوئی مخلوعہ جائیداد نہیں ہے۔ وزیراعظم بالآخر وزیراعظم ہیں خواہ وہ ہندوستان میں یا بیرونی دورہ پر ہوں۔

TOPPOPULARRECENT