Tuesday , December 18 2018

بی جے پی نے انتخابی تواریخ پر الیکشن کمیشن کو حکم دیا :کھرگے

نئی دہلی۔ 27 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تواریخ پر بی جے پی آئی ٹی سل کے سربراہ امیت مالوانی کے ٹوئیٹ پر ہوئے تنازعہ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے انتخابی تواریخ پر الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھرگے نے انتخابی کمیشن پر زور دیا کہ وہ انتخابات سے پہلے اس طرح کی معلومات کے افشا سے گریز کرے ۔انہوں نے کہا کہ امیت مالوایا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان سے پہلے ہی آج صبح 11 بجے دن انتخابات کی تواریخ کی تفصیلات پر ٹوئیٹ کیا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ بی جے پی نے انتخابی کمیشن کو انتخابی تواریخ کے بارے میں ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کبھی بھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی توقع ظاہر کی کہ کمیشن دستور اور قانون کے مطابق کام کرے گا اور کسی بھی معلومات کو افشاء ہونے نہیں دیگا۔اسی دوران کانگریس کے ایک اور لیڈر ویرپاموئیلی نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے دستوری ادارہ کی توہین کی ہے ۔بی جے پی یہ تاثردینے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ دستوری ادارہ کی عزت نہیں کرتی ۔کانگریس انتخابات کا سامنا کرنے تیار ہے اور ہم بی جے پی کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کریں گے ۔کمزور طبقات ہمیشہ کانگریس کے ساتھ رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT