Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / ’’بی جے پی نے ایسا وزیراعظم دیا جو بات کرتا ہے ‘‘

’’بی جے پی نے ایسا وزیراعظم دیا جو بات کرتا ہے ‘‘

ایٹاہ ۔ 7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کے اس سوال پر کہ پارٹی نے گزشتہ دو سال کے دوران کیا کام انجام دیا ، کہا کہ اس نے ملک کو ایک ایسا وزیراعظم دیا جو بات کرتا ہے ۔ انھوں نے راہول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں راہول بابا نے پوچھا تھاکہ گزشتہ دو سال میں بی جے پی نے کیا کام کئے ؟ انھوں نے کہاکہ کم از کم ہم نے ایک ایسا وزیراعظم تو دیا جو بات تو کرتا ہے ۔ ورنہ یو پی اے کے دس سالہ دور حکومت میں سونیا جی اور راہول بابا کے سوا کسی دوسرے شخص نے وزیراعظم کی آواز نہیں سنی ۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ 2017 ء اُترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔ انھوں نے یہاں ریاستی سماج وادی پارٹی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ آخر گزشتہ چار سال کے دوران ریاست کی عوام کیلئے اُس نے کیا کام کئے ؟ انھوں نے کہاکہ ہم این ڈی اے حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر رپورٹ کارڈ پیش کررہے ہیں لیکن اکھلیش بابو کو اپنی چار سالہ کارکردگی بتانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT