Saturday , July 21 2018
Home / Top Stories / بی جے پی نے مسلم زیراثر علاقوں میں لگائی نقب ، کانگریس کو اُٹھانا پڑا نقصان

بی جے پی نے مسلم زیراثر علاقوں میں لگائی نقب ، کانگریس کو اُٹھانا پڑا نقصان

کرناٹک انتخابی نتائج

بنگلورو۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک انتخابات میں مسلم اکثریتی 17 نشستوں پر بی جے پی نے اس مرتبہ 6 نشستوں پر جیت درج کرائی ہے جبکہ اس سے پہلے 2013 ء میں اسے صرف 3 نشستیں ملی تھیں۔ اس بار بی جے پی کو 3 مزید نشستوں کا فائدہ ہوا۔ وہیں اس مرتبہ کانگریس کے کھاتے میں 10 نشستیں ہی آئی ہیں۔ جبکہ 2013ء میں اسے 11 نشستیں ملی تھیں یعنی اس بار کانگریس کو ایک نشست کا نقصان ہوا۔کانگریس کے بعد مسلمانوں کے لئے متبادل کے طور پر دیکھی جا رہی جے ڈی (ایس) اس مرتبہ صرف ایک ہی نشست جیت پائی۔ جبکہ 2013ء میں اس کے کھاتے میں 2 نشستیں آئی تھیں یعنی اس بار جے ڈی (ایس )کو بھی ایک نشست کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے علاوہ ان نشستوں پر بقیہ جماعتوں کا تو کھاتہ بھی نہیں کھلا جبکہ 2013 ء میں ان کے حصے میں بھی ایک نشست آئی تھی۔کرناٹک کی ان 17 نشستوں پر مسلم سوسائٹی سے منسلک ووٹر مؤثر ثابت ہوئے ہیں لیکن اب کی بار کرناٹک کے انتخابی مساوات کے ساتھ ہندوتوا کا بھی مسئلہ چھایا رہا۔ اس کی وجہ سے بی جے پی پولرائزیشن کے سہارے مسلم زیراثر بہت سی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔کرناٹک کی 18 نشستوں پر مسلم کمیونٹی کے ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ 2013ء کے اسمبلی الیکشن میں 18 نشستوں میں 11 نشستوں پر مسلم رائے دہندوں نے کانگریس امیدواروں کو ہی انتخابات میں کامیابی دلائی تھی۔ بی جے پی نے بھی 4 نشستوں پر قبضہ کیا تھا۔کانگریس کے بعد مسلمانوں کے لئے متبادل کے طور پر دیکھی جانے والی جے ڈی ایس صرف دو نشستیں ہی جیتنے میں کامیاب رہی۔ اس کے علاوہ ایک سیٹ دوسرے کے کھاتہ میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT