Tuesday , February 20 2018
Home / Top Stories / بی جے پی نے وہ کام کیا جو آئی ایس آئی نہیں کرسکی

بی جے پی نے وہ کام کیا جو آئی ایس آئی نہیں کرسکی

۔3 سال میں ملک ہندو مسلم خطوط پر تقسیم ، گجرات میں ہندوتوا جماعت کو شکست دینے کجریوال کی اپیل

نئی دہلی ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ گجرات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے وہ کام کیا جو آئی ایس آئی نہیں کرسکی ۔ چیف منسٹر دہلی نے عام آدمی پارٹی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں عوام ایسی جماعت کو ووٹ دیں جس کے ذریعہ بی جے پی کی شکست یقینی ہو ۔ اگر انہیں لگے کہ عام آدمی پارٹی امیدوار کامیاب ہوگا تو اسے ووٹ دیجئے اور کوئی دیگر جماعت کا امیدوار کامیاب ہونے کا امکان ہو تو اسے ووٹ دیجئے لیکن بی جے پی کی شکست کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ہندوستان میں مخالف مسلم تشدد میں اضافہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہندو مسلم بنیادوں پر ملک کو تقسیم کرتے ہوئے بی جے پی نے گزشتہ تین سال میں وہ کام کیا جو پاکستان اور اس کی آئی ایس آئی 60 سال میں بھی نہیں کرپائی ۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کا نقاب اوڑھے ہوئے دراصل وہ مخالف قوم پرست ہیں ۔ وہ ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ جو خواب پاکستان دیکھ رہا تھا اور آئی ایس آئی گزشتہ 60 سال میں جو کام نہیں کرپائی بی جے پی نے اسے 3 سال میں کردکھایا ۔

TOPPOPULARRECENT