Thursday , May 24 2018
Home / Top Stories / بی جے پی وزیر کا کھلے عام رفع حاجت ، سوچھ بھارت تار تار

بی جے پی وزیر کا کھلے عام رفع حاجت ، سوچھ بھارت تار تار

جئے پور ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں بی جے پی حکومت کیلئے پشیمانی والے واقعہ میں ریاستی وزیرصحت کالی چرن سراف کی ایک تصویر تیزی سے منظرعام پر پھیل رہی ہے جس میں انہیں گلابی شہر کی دیواروں پر رفع حاجت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے زیادہ عجیب بات یہ ہیکہ وزیرموصوف کو اس پر کچھ تاسف نہیں اور انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ یہ تصویر ایسے وقت منظرعام پر آئی ہے جبکہ جئے پور میونسپل کارپوریشن تگ ودو کررہا ہے کہ شہر کو سوچھ بھارت ابھیان کے تحت سرفہرست شہروں میں شامل کیا جائے۔ بلدی قواعد کے مطابق کھلے عام سڑکوں کے پاس پیشاب کرنے والوں پر 200 روپئے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس نے راجستھان کے وزیرموصوف سے اس ضمن میں رابطہ قائم کرنا چاہا لیکن ان کا فون بند کر رکھا ہے۔ جب میڈیا والے ان کے دفتر پہنچے تو انہوں نے کوئی تبصرہ سے انکار کرتے ہوئے لاپرواہی سے محض اتنا کہہ دیا کہ وہ اس موضوع پر بات کرنا نہیں چاہتے کیونکہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ کانگریس کی نائب صدر راجستھان یونٹ ارچنا شرما نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک طرف سوچھ بھارت پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے اور دوسری طرف خود برسراقتدار پارٹی کے قائدین اس طرح کی شرمناک حرکتوں کے ذریعہ عوام کو غلط پیام دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT