Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی ‘ وسط مدتی انتخابات کیلئے تیار ‘ فرنویس

بی جے پی ‘ وسط مدتی انتخابات کیلئے تیار ‘ فرنویس

ممبئی 15 جون ( سیاست ڈا ٹ کام ) مہاراشٹرا میں بی جے پی یونٹ وسط مدتی انتخابات کیلئے تیار ہے ۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے یہ بات کہی ۔ فرنویس نے یہ ریمارکس اس تناظر میں کئے کیونکہ یہ قیاس آرائیاں ہور ہی ہیں کہ ریاست میں کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر وسط مدتی انتخابات کروائے جاسکتے ہیں ۔ کسان برادری زرعی قرضہ جات کی معافی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ فرنویس حکومت نے قرض معاف کرنے سے اتفاق کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ( شیوسینا ) یہ کہتے تھے کہ یہ لوگ حکومت کو زوال کا شکار کردینگے اور حکومت کی تائید سے دستبردار ہوجائیں گے وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں وسط مدتی انتخابات کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ لوگ ہمیں وسط مدتی انتخابات کا سامنا کرنے پر مجبور کردینگے تو ہم اس کیلئے تیار ہیں اور ہم آئندہ حکومت بھی تشکیل دینگے ۔
انہوں نے مہاراشٹرا مجالس مقامی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر کہا کہ ریاست کے عوام بی جے پی کے ساتھ ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT