Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی و یو پی اے میں کوئی فرق نہیں : سی پی ایم

بی جے پی و یو پی اے میں کوئی فرق نہیں : سی پی ایم

ایروڈا ؍ ٹاملناڈو ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی ایم کے سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے مرکز میں بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے معاملہ میں پیشرو یو پی اے حکومت سے وہ مختلف نہیں ہے۔ انہوں نے یہاں ایک جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے معاملہ میں موجودہ بی جے پی حکومت اور سابق یو پی اے حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے اور دونوں بھی کرپشن میں غرق ہیں حتی کہ ڈی ایم کے اور انا ڈی ایم کے بھی بی جے پی کرپشن پر پارلیمنٹ میں کوئی تبصرہ نہیں کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT