Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی ٹیپو سلطان تقاریب کا بائیکاٹ کریگی

بی جے پی ٹیپو سلطان تقاریب کا بائیکاٹ کریگی

بنگلورو ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن بی جے پی نے 18 ویں صدی کے افسانوی بادشاہ ٹیپو سلطان کی آنے والے روز حکومت کرناٹک کی طرف سے یوم پیدائش تقاریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بیان کیا کہ یہ سلطان ’’مذہبی ہٹ دھرم‘‘ تھا۔ ریاستی صدر بی جے پی پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہماری طرف سے مکمل بائیکاٹ ہے، ہماری پارٹی سے کسی بھی سطح پر کوئی عوامی نمائندہ کو سرکاری تقریب میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ ٹیپو سلطان کو ’’جنونی‘‘ اور ’’مخالف کنڑ‘‘ قرار دیتے ہوئے پرہلاد نے کہا، ’’ہمارے 44 لیجسلیٹرز ہیں، اور یہ رواج ہے کہ جہاں کہیں اس طرح کے ایونٹس کا اہتمام ہوتا ہے مقامی لیجسلیٹر اس کی صدارت کرتا ہے۔ ہم نے ہمارے لیجسلیٹرز کو ہدایت دی ہے کہ انھیں اس ایونٹ کی صدارت نہیں کرنا چاہئے، انھیں ڈائس پر نہیں جانا چاہئے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT