Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بی جے پی پارلیمانی امیدوار میدک نریندر ناتھ کی دولت آباد میں انتخابی مہم

بی جے پی پارلیمانی امیدوار میدک نریندر ناتھ کی دولت آباد میں انتخابی مہم

سنگاریڈی /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امیدوار بی جے پی حلقہ پارلیمان میدک سی نریندر ناتھ کی انتخابی مہم کا سلسلہ پارلیمانی حلقہ میدک کے مختلف مواضعات میں جاری ہے ۔ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے بی جے پی سے اتحاد کے نتیجہ میں تلگودیشم قائدنے و کارکنان بھی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ بی جے پی امیدوار نے دولت آباد موضع میں ع

سنگاریڈی /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امیدوار بی جے پی حلقہ پارلیمان میدک سی نریندر ناتھ کی انتخابی مہم کا سلسلہ پارلیمانی حلقہ میدک کے مختلف مواضعات میں جاری ہے ۔ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے بی جے پی سے اتحاد کے نتیجہ میں تلگودیشم قائدنے و کارکنان بھی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ بی جے پی امیدوار نے دولت آباد موضع میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو عوام کی خدمت کیلئے وقت کرچکے ہیں ۔ گذشتہ انتخابات میں شکست کے باوجود میں نے عوام کی بے لوث خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہیوئے کئی ایک فلاحی کام انجام دیا ہوں ۔ میری خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیکر بھاری اکثریت کے ساتھ مجھے منتخب کریں ۔سابقہ رکن پارلیمان نے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ اس موقع پر رگھویندر راؤ و دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT