Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / بی جے پی پر دستور ہند کی سبوتاج کا فارورڈ بلاک کا الزام

بی جے پی پر دستور ہند کی سبوتاج کا فارورڈ بلاک کا الزام

بھوبنیشور 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) فارورڈ بلاک نے آج بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت پر اپنی تنقید میں مزید شدت پیدا کرتے ہوئے مرکز پر الزام عائد کیاکہ وہ دستور ہند کا سبوتاج کررہی ہے۔ اسے جمہوریت پر بہت کم یقین ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی زیرقیادت حکومت دستور ہند کے بنیادی اُصولوں سے انکار کررہی ہے۔ فارورڈ بلاک کے قومی سکریٹری جی دیوراجن نے تین روزہ پارٹی قومی ورکشاپ کے دوسرے دن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دستور ہند کے دیباچہ کے مطابق ہم سب ایک خود مختار، سیکولر، سوشیلسٹ اور جمہوری ریپبلک کی تعمیر کے پابند ہیں لیکن مودی حکومت خود مختاری کی اہمیت میں کمی کرتے ہوئے خارجی طاقتوں کے فرمان قبول کررہی ہے اور اِس کے لئے باہمی معاہدوں کا بہانا کیا جارہا ہے۔ جیسے کہ دفاعی تبادلے اور امریکہ کے ساتھ معاہدۂ مفاہمت وغیرہ اقلیتیں اور دلت شدید خوف کی نفسیات کے تحت جی رہے ہیں کیوں کہ مذہب کے نام پر اُن پر وحشیانہ حملے کئے جارہے ہیں۔ عوام کی غذائی عادات تبدیل کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT