Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی پر ذرائع ابلاغ میں افواہیں پھیلانے کا آزاد کا الزام

بی جے پی پر ذرائع ابلاغ میں افواہیں پھیلانے کا آزاد کا الزام

جموں۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس کے سینئر قائد غلام نبی آزاد نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل اندازی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس مقصد سے صحافت کے ایک گوشہ میں ان کے خلاف افواہیں پھیلی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بے بنیاد اور غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت پر اُلجھن میں مبتل

جموں۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس کے سینئر قائد غلام نبی آزاد نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل اندازی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس مقصد سے صحافت کے ایک گوشہ میں ان کے خلاف افواہیں پھیلی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بے بنیاد اور غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت پر اُلجھن میں مبتلا ہوگئے ہیں، کیونکہ یہ تمام بے بنیاد خبریں ان سے منسوب کی جارہی ہیں اور ان کے نتیجہ میں جموں و کشمیر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوسکتی ہے جس کی ذمہ داری صرف صحافت پر ہوگی۔ مقامی روزنامہ میں ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قائد ’ہندو چیف منسٹر‘ کے مخالف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ انھوں نے ایسا کب کہا تھا کہ جموں و کشمیر کا چیف منسٹر کوئی ہندو نہیں بن سکتا؟ انھوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی نہ کوئی ریکارڈ تو ہوگا۔ راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن نے کہا کہ دستور بِلالحاظ مذہب کسی کو بھی جو ریاست کا حقیقی شہری ہو، چیف منسٹر بننے سے نہیں روکتا، اس لئے ان کے ایسے اعتراض کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس اگر کوئی دوسرے مذہب کا شخص چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہو تو انھیں خوشی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT