Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / بی جے پی پر عام آدمی پارٹی ارکان اسمبلی کو لالچ دینے کا الزام

بی جے پی پر عام آدمی پارٹی ارکان اسمبلی کو لالچ دینے کا الزام

نئی دہلی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیاکہ وہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو لالچ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ جبکہ اِس کے چند ارکان نے دعویٰ کیاکہ بھگوا پارٹی نے گزشتہ تین دن میں اِن سے تین مرتبہ ربط پیدا کیا ہے۔ ارکان اسمبلی روہنی اور راجیش گرگ نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی اُن سے اپنی تائید کیلئے ربط کیا ہے۔
پٹپر گنج میں پوسٹرس ، عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی منیش سیسوڈیہ لاپتہ
نئی دہلی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) پٹپر گنج میں ہر جگہ پوسٹرس چسپاں کئے گئے ہیں جن پر تحریر ہے کہ اِس حلقہ اسمبلی کے نمائندہ رکن اسمبلی منیش سیسوڈیہ برقی اور پانی کی قلت پیدا ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ منیش سیسوڈیہ نے اِس کارروائی کو اپنے سیاسی حریفوں کی کارستانی قرار دیا ہے۔ پوسٹرس پر جاری کرنے والے کے نام کی جگہ اجئے والیا لکھا ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT