Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی پر فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کا الزام

بی جے پی پر فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کا الزام

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے جن کی پارٹی اترپردیش میں اقتدار پر ہے، آج بی جے پی پر ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے تشدد کے حالیہ واقعات کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات بین فرقہ جاتی تنازعات تھے اور یہ فسادات بالکل نہیں تھے۔ انہوں نے فر

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے جن کی پارٹی اترپردیش میں اقتدار پر ہے، آج بی جے پی پر ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے تشدد کے حالیہ واقعات کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات بین فرقہ جاتی تنازعات تھے اور یہ فسادات بالکل نہیں تھے۔ انہوں نے فرقہ وارانہ تشدد پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے سرکاری بنچس کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہی ان فرقہ وارانہ فسادات کیلئے ذمہ دار ہیں۔ ان کے تبصرہ پر بی جے پی اور اس کی حلیفوں نے شدید احتجاج کیا۔ ڈپٹی اسپیکر ایم تھمبی دورائی نے ارکان سے خواہش کی کہ وہ تقریر کے دوران نعرہ بازی نہ کریں۔

اگر انہیں اپنی بات پیش کرنا ہو تو تقریر کے بعد بھی کہہ سکتے ہیں۔ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ مظفرنگر میں فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا۔ یہ دو طبقات کے مابین تنازعہ تھا۔ یہ ایک ذات اور ایک طبقہ کی جدوجہد تھی جس میں لوک قتل کئے گئے۔ سہارنپور میں بھی یہی کچھ ہوا۔ یہاں اراضی کا تنازعہ تھا کہ اس پر گردوارہ یا مسجد تعمیر کی جائے۔ یہاں بھی دو فرقوں میں تنازعہ پیدا ہوا اور لوگ ہلاک کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو دن کے اندر صورتحال کو قابو میں لا لیا گیا تھا حالانکہ دوسری کسی ریاست میں اس قدر کم وقت میں صورتحال پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی ملک کیلئے خطرہ ہے۔ معمولی سے واقعات پر فرقہ پرستانہ جذبات بھڑکائے جاتے ہیں اور ہم فرقہ پرستی کا شکار بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھنے کی دو وجوہات ہیں۔ سب سے پہلی باہمی اعتماد کا فقدان اور دوسری اقلیتوں کو خاطرخواہ سہولیات کی عدم فراہمی ہے۔ ملک میں ہم آہنگی کا فقدان پایا جاتا ہے۔ ملائم سنگھ یادو نے تشدد کے واقعات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT