Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کارکنون کی مسلم نوجوانوں کو زدوکوب

بی جے پی کارکنون کی مسلم نوجوانوں کو زدوکوب

بنٹوال ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد جشن منارہے بی جے پی کارکنان کی جانب سے مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واردات کل شام کو پانے منگلور کے قریب نہرو نگر میں پیش آئی ہے۔ زخمی نوجوانوں کی شناخت ابوبکر صدیق 22 سال ساکن نہرو نگر اور محمد سراج 20 سال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہیکہ نری کومبو علاقے کے نوجوان قریب 10 بائیک پر سوار ہوکر نہرونگر میں واقع مسجد کے قریب آکر جشن منارہے تھے اور مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔ اس موقع پر صدیق کی جانب سے خاموش رہنے کی درخواست کی گئی تو بی جے پی کارکنان اس پر ٹوٹ پڑے یہ دیکھ کر سراج جب بچانے کیلئے آگے بڑھا تو اس کو بھی انتہاء پسندوں نے نشانہ بنایا۔ دونوں کو زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس تھانے میں سندیپ، کیشوا، کارتک اور دیگر نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ اس واردات کے بعد کچھ دیر کیلئے حالات ممیں کشیدگی دیکھی گئی بعدازاں بنٹوال سرکل انسپکٹر پرکاش اور دیگر پولیس عہدیدار فوری جائے واردات پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرتے ہوئے پولیس کی چوکسی بڑھا دی۔ اس طرح سماج دشمن عناصر کی جانب سے بار بار پرامن حالات میں کشیدگی پھیلانے کی ناکام کوشش کو لیکر عام عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT