Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کارکنوں نے شردپوار کو سیاہ پرچم دِکھایا

بی جے پی کارکنوں نے شردپوار کو سیاہ پرچم دِکھایا

پونے۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر این سی پی شرد پوار کو کل شام بی جے پی کارکنوں کی طرف سے سیاہ پرچم دکھائے گئے جب وہ بارہ متی میں ترکاریوں کی ایک جدید مارکٹ اور پارکنگ زون کی افتتاحی تقریب میں پہونچے تھے۔ بی جے پی مقامی یونٹ کے کارکن اس بات پر برہم اور مایوس تھے کہ این سی پی کی زیرقیادت میونسپل کونسل نے افتتاحی تقریب کے دعوت نامہ میں چیف منسٹر دیویندر فڈنویس، ضلع کے انچارج وزیر گریش باپٹ اور دیگر سینئر بی جے پی قائدین کے ناموں کو شامل نہیں کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT