Saturday , January 19 2019

بی جے پی کارکنوں کی کھلے عام غنڈہ گردی

مسلم نوجوانوں کو بچانے پر پولیس افسر کی پٹائی
آگرہ ( فیروزآباد) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری انیل جین کے بھائی سمیت بی جے پی کے حامیوں پر ایک پولیس افسر پر مبینہ طور پر حملہ کر نے کی پاداش میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اتر پردیش فیروزآباد کے پولیس اسٹیشن کے ایس یچ او لوکیش بھاٹی معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے ۔بھاٹی کو اس کے وائیر لیس سیٹ پر ایک پیغام موصول ہوا۔جس میں کہا گیا کہ دو مسلم نوجوان لڑکوں کو ایک گینگ کے لوگ پٹائی کر ہے ہیں ۔

اطلاع ملتے ہی بھاٹی وہاں پہنچ گیا ۔اور مسلم نوجوانوں کو بچانے لگا۔بیس سے تیس افراد پر مشتمل یہ گینگ پولیس افسر بھاٹی پر حملہ کر نا شروع کردئے۔فیروز آباد ضلع کے بی جے پی کے وائس پریسیڈنٹ راکیش پال سنگھ نے بتا یا کہ ’’ پولیس صرف مسلم طبقہ کا ساتھ دے رہی ہے ۔

یہ دو نوں لڑکے ایک لڑکی کو چھیڑ رہے تھے ۔ اس تناظر میں بی جے پی کے کارکن صرف اس حرکت کے خلاف احتجاج کر ہے تھے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT