Saturday , February 24 2018
Home / ہندوستان / بی جے پی کا آج ’ من کی بات ۔ چائے کے ساتھ‘ پروگرام

بی جے پی کا آج ’ من کی بات ۔ چائے کے ساتھ‘ پروگرام

احمد آباد 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے وزیر اعظم نریند رمودی کے چائے والا ماضی سے متعلق کانگریس کے ٹوئیٹ سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ کل پارٹی قائدین بشمول ارون جیٹلی اور امیت شاہ گجرات میں وزیر اعظم کے ’من کی بات‘ پروگرام کی سماعت عوام سے چائے پر ملاقات کرتے ہوئے کرینگے ۔ اس طرح کاپروگرام گجرات کے تمام 182 اسمبلی حلقوں کے 50,128 حلقوں میں منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام کو ’ من کی بات ۔ چائے کے ساتھ ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ بی جے پی صدر امیت شاہ دریاپور حلقہ میں اس میں شرکت کرینگے جبکہ مرکزی وزیر فینانس سورت ویسٹ حلقہ میں ایک بوتھ کے رائے دہندوں کے ساتھ چائے نوشی کرینگے ۔ پارٹی کے دوسرے قائدین اور وزرا بھی اس پروگرام میں مختلف مقامات پر شرکت کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT