Wednesday , July 18 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کا آر ایس ایس کے ذریعہ عدلیہ پر حملہ :کانگریس

بی جے پی کا آر ایس ایس کے ذریعہ عدلیہ پر حملہ :کانگریس

نئی دہلی۔ 16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے عدلیہ پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے حملے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ کام بھارتیہ جنتا پارٹی کروا رہی ہے ۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے ٹویٹ کیا کہ “یہ تشویشناک اور بدقسمتی کی بات ہے کہ آر ایس ایس کے ذریعے بی جے پی عدلیہ پر حملہ کروا رہی ہے ۔ پورا ملک چاہتا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ججوں نے جو مسائل اٹھائے ہیں ان کا حل ہونا چاہئے لیکن بی جے پی اس معاملے کو حل کرنے کے بجائے الجھاکر رکھنا چاہتی ہے “۔ مسٹر سورجے والا نے یہ تبصرہ آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار جے نندکمار کے اس بیان پر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چار ججوں نے سیاسی سازش کے تحت چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف 12 جنوری کو پریس کانفرنس کی تھی۔ آر ایس ایس لیڈر نے کہا تھا کہ چار ججوں نے جو کچھ کیا اسے بھلایا نہیں جا سکتا کیونکہ انہوں نے عدلیہ پر لوگوں کے اعتماد کو چھلنی کرنے کی کوشش کی ہے ۔

کانگریس ایم ایل سی سمیت 15 کے خلاف رپورٹ درج
رائے بریلی، 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے رائے بریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کے الزام میں کانگریس لیڈر اور ایم ایل سی دیپک سنگھ سمیت 15 افراد کے خلاف سلون کوتوالی میں رپورٹ درج کی گئی ہے ۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ششی شیکھر سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی کارکن رام سجیون کی تحریر پر دیپک سنگھ سمیت 15 افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147، 323، 352، 427، 504 اور 506 کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT