Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کا موقف تبدیل نہیں ہوا : شاہنواز حسین

بی جے پی کا موقف تبدیل نہیں ہوا : شاہنواز حسین

نئی دہلی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے معاملے میں پارٹی کا موقف تبدیل نہیں ہوا اور اسمبلی انتخابی مہم میں اس مسئلہ کو نظرانداز بھی نہیں کیا گیا ہے۔پارٹی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ دفعہ 370 ایک قومی مسئلہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی ریاست میں کرپشن اور خاندانی وراثت سے پاک حکومت کے نعرے پر مقابل

نئی دہلی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے معاملے میں پارٹی کا موقف تبدیل نہیں ہوا اور اسمبلی انتخابی مہم میں اس مسئلہ کو نظرانداز بھی نہیں کیا گیا ہے۔پارٹی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ دفعہ 370 ایک قومی مسئلہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی ریاست میں کرپشن اور خاندانی وراثت سے پاک حکومت کے نعرے پر مقابلہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اسمبلی انتخابی مہم میں دفعہ 370 پر اپنے موقف کو تبدیل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی بی جے پی کی اولین ترجیح ہوگی اور انتخابی مہم میں اسی پہلو کو نمایاں کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT