Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کا نظریہ ملک کو تباہ کردیگا

بی جے پی کا نظریہ ملک کو تباہ کردیگا

مذہبی خطوط پر ہندوستان کے ٹکڑے کرنے کی کوشش : ڈگ وجئے سنگھ
ہریدوار ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج شنکرآچاریہ راجہ راجیشور سے ملاقات کی جو سمجھا جاتا ہیکہ آر ایس ایس اور بی جے پی سے قربت رکھتے ہیں۔ ان کے آشرم میں انہوں نے کہا کہ وہ دونوں تنظیموں کے نظریات پر ایقان نہیں رکھتے۔ یہ نظریات ملک کو تباہ کردیں گے۔ مذہبی خطوط پر ملک کے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے کہا کہ وہ نرمدا یاترا شروع کرنے جارہے ہیں تاکہ عوام میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ شنکراچاریہ سے اپنی ملاقات کے بارے میں کہاکہ دھرم گروؤں سے ملاقات کوئی غلط بات نہیں ہے۔ میں ایک ہندو ہوں اور ہمیشہ ہندو رہوں گا لیکن مجھے بی جے پی اور سنگھ پریوار کے نظریات پر ایقان نہیں ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات کیلئے جانے جاتے ہیں اور ان کی پارٹی کانگریس ان کے بیانات سے اظہارلاتعلق ظاہر کرتی رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT