Wednesday , May 23 2018
Home / ہندوستان / بی جے پی کا 14 روزہ ’’تحفظ بنگلور‘‘ مارچ

بی جے پی کا 14 روزہ ’’تحفظ بنگلور‘‘ مارچ

بنگلورو ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کی حکمراں کانگریس پر شدید تنقید کرتے ہوئے بی جے پی نے آج سے اپنی 14 روزہ ’’تحفظ بنگلور‘‘ مارچ کا آغاز کیا اور حکمراں پارٹی کی غلط حکمرانی سے شہر کو بچانے کی اپیل کی۔ بی جے پی نے کہا کہ بنگلورو تحفظ پدیاترا شہر کے کونے کونے میں نکالی جائے گی اور یہ 15 مارچ تک پورے بنگلور میں گشت کرے گی۔ اس کا مقصد شہر بنگلور کو کانگریس کی مجرمانہ غفلت سے آزاد کراکر اس کی تعمیر نوکرنا ہے۔ اس مارچ کو مرکزی وزراء پرکاش جاویڈکر اور اننت کمار نے بسوانا گڑی مقام سے شروع کیا۔ یاترا شروع کرتے ہوئے جاویڈکر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کی اچھی حکمرانی اور کانگریس کے غنڈہ راج کے درمیان اپنی پسند کی حکومت منتخب کریں۔

TOPPOPULARRECENT