Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی کرناٹک میں نفرت کے ایجنڈہ پر عمل پیرا

بی جے پی کرناٹک میں نفرت کے ایجنڈہ پر عمل پیرا

اسمبلی انتخابات کیلئے زعفرانی پارٹی فرقہ وارانہ کارڈ کھیل رہی ہے : کانگریس

حیدرآباد۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ اسمبلی انتخابات والی ریاست کرناٹک میں فرقہ وارانہ نفرت کا کارڈ کھیل رہی ہے۔ زعفرانی پارٹی، عوامی مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس الزام کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ کانگریس کو اس جنوبی ریاست میں اپنی ناکامی کی فکر لاحق ہے۔ اس سال کے وسط میں بی جے پی اور کانگریس کو اسمبلی انتخابات جیتنے کا کامل یقین ہے۔ کرناٹک کانگریس کے کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ بی جے پی نفرت کے ایجنڈہ کا پروپگنڈہ کررہی ہے کیونکہ اس کے پاس کوئی متبادل مسئلہ نہیں ہے کہ وہ اسے اٹھاکر سیاسی فائدہ حاصل کرسکے۔ بی جے پی کرناٹک میں مایوس کا شکار ہے، اسی لئے وہ کرناٹک کے رائے دہندوں پر اپنی نفرت کا ایجنڈہ مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ دنیش گنڈو راؤ نے آج ’’انڈیا ٹوڈے ساؤتھ کانکلیو‘‘ سے خطاب کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی، کرناٹک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ کرناٹک کے بعض مقامات پر پُرتشدد واقعات کے ذریعہ ہندوتوا کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کانگریس ہی آئندہ اسمبلی انتخابات میں دوبارہ اقتدار حاصل کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT