Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کمیٹی کا اجلاس ‘ چیف منسٹر منوہر لال کھتر کی آج دہلی طلبی

بی جے پی کمیٹی کا اجلاس ‘ چیف منسٹر منوہر لال کھتر کی آج دہلی طلبی

نئی دہلی 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی اعلی اختیاری کمیٹی نے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کی قیادت میں جاٹ برادری کے کوٹہ مطالبہ کا آج اپنے اجلاس میں جائزہ لیا اور چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر کو کل تبادلہ خیال کیلئے مدعو کیا ہے ۔ ایک گنٹہ طویل اجلاس کمیٹی کا آج منعقد کیا جس میں مرکزی وزرا مہیش شرما ‘ سنجیو بالیان اور پارٹی قائدین ستپال ملک و اویناش رائے کھنہ بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس کا حل دریافت کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ ذرائع کے بموجب کمیٹی نے منوہر لال کھتر اور ریاست کے دوسرے وزرا کو کل دہلی طلب کیا ہے تاکہ اس مسئلہ پر ریاستی حکومت کے موقف کا جائزہ لیا جاسکے ۔ بی جے پی نے جاٹ برادری کے دباؤ کے پیش نظر کل رات ہی ایک اعلی اختیاری کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT