Sunday , November 18 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کورو‘ کانگریس پانڈو: راہول گاندھی

بی جے پی کورو‘ کانگریس پانڈو: راہول گاندھی

نئی دہلی ۔18مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) رزمیہ مہابھارت کے دو متصادم فریقوں کا حوالہ دیتے ہوئے صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ بی جے پی کورؤں کی طرح ہے جو اقتدار کیلئے جنگ کررہے تھے ‘ جب کہ ان کی پارٹی پانڈوں کے نقشہ قدم پر غریبوں کیلئے جنگ کررہی ہے ۔ برسراقتدار بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ یہ پارٹی چاہتی ہے کہ عوام کی توجہ مسائل سے منعطف کردی جائے ‘ جیسے کہ بیروزگاری اور کاشتکاروں کی پریشانی اس کیلئے وہ عجیب و غریب لیکن پُرکشش تقریبات منعقد کرتی ہیں ۔ ملک کو درپیش چیلنجوں کو تسلیم کرنے کے بجائے وزیراعظم نریندر مودی مسائل کی جانب سے ہماری توجہ منعطف کردیتے ہیں ۔ ہم سے کہا جاتا ہے کہ ہمارے مسائل تصوراتی ہیں ۔ بی جے پی ۔ آر ایس ایس کا مقصد اقتدار ہے ۔ راہول گاندھی نے کانگریس کے پلینری اجلاس پر زور دیا کہ کانگریس کو پانڈؤں کی طرح غریبوں کیلئے جدوجہد کرنی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ملک کی جانب سے بولتی ہے ۔ بی جے پی کی آواز ایک تنظیم کی آواز ہے ۔ جب کہ کانگریس قوم کی آواز ہے ۔ صدر کانگریس نے کہا کہ بدعنوان اور برسراقتدار افراد آج کل ملک کی باتوں پر بھی قابو پانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا نام سرمایہ داروں اور وزیراعظم کا مجموعہ بن چکا ہے ۔ راہول گاندھی نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان آئندہ دس سال میں عالمی اسٹیج پر اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دو نظریہ ہیں ۔ امریکہ اور چین دس سال میں ہم ہندوستان کے نظریہ کو ان کے مقام پر دیکھنا چا

TOPPOPULARRECENT