Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کو اقتدار اور پیسے کی ہوس ‘ کجریوال

بی جے پی کو اقتدار اور پیسے کی ہوس ‘ کجریوال

نئی دہلی 17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے ایک دن بعد چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج ریاست میں بی جے پی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اس نے پٹیل احتجاج کے دوران طاقت کا استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کو لالچی افراد کی جماعت قرار دیا اور کہا کہ یہ لوگ خود اپنوں کو بھی نہیں بخشتے ۔ ایک فیس بک پوسٹ میں کجریوال نے کہا کہ اپنے دعووں کے برخلاف بی جے پی ‘ ہندووں کی چمپئن نہیںہے ۔ انہوں نے پٹی دار نوجوانوں کی ہلاکت کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اونا میں بھی دلتوں پر حملے کئے گئے ۔ کجریوال نے کہا کہ بی جے پی خود کو ہندووں کی پارٹی کہتی ہے لیکن اس نے پٹیل لڑکوں پر فائرنگ کی ۔ یہ لڑکے ہندو تھے ۔ اگر بی جے پی ہندوووں کی پارٹی ہے تو اس نے ہندو لڑکوں کو کیوں ہلاک کیا ۔ چند ماہ قبل اونا ضلع میں بی جے پی نے دلت نوجوانوں کو مارپیٹ کروائی ۔ یہ حقیقت ہے کہ بی جے پی ہندووں کی پارٹی نہیں ہے وہ ایسے لالچی افراد کی پارٹی ہے جو اقتدار اور دولت کی ہوس رکھتے ہیں اور اس کیلئے وہ اپنوں کو بھی بخشنے تیار نہیں ہوتے ۔

TOPPOPULARRECENT