Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / بی جے پی کو بنیادی سطح سے مستحکم کرنے اور نوجوان قیادت کے فروغ کی ضرورت

بی جے پی کو بنیادی سطح سے مستحکم کرنے اور نوجوان قیادت کے فروغ کی ضرورت

قوم کی تعمیر کے لیے ملک گیر سطح پر بوتھ لیول پر پارٹی کا استحکام اہم، بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے وزیراعظم کا خطاب
نئی دہلی۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بی جے پی کو بنیادی سطح سے مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے پارٹی کے اندر اور باہر نوجوان قیادت کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’نئے ہندوستان‘‘ کا نظریہ ان کی پارٹی نے پیش کیا ہے۔ 2022ء تک اس نظریہ کو عملی جامہ پہانے کے لیے نوجوان قیادت کے فروغ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن کی فراہم کردہ غلط معلومات کی مہم سے متاثر نہ ہوں جو بی جے پی کے خلاف چلائی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور اننت کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بوتھ سطح کی جدوجہد کے ذریعہ بنیادی سطح سے پارٹی کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انتخابی کامیابی حاصل کرسکے کیوں کہ یہ جدوجہد کامیابی کی ماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر سطح پر پارٹی کو بنیادی سطح سے مضبوط بنانا ہوگا۔ پارٹی ذرائع کے بموجب مودی چند مرتبہ جذباتی ہوگئے جبکہ انہوں نے پارٹی کی تنظیمی صلاحیتوں کو گجرات میں تعمیر کرنے اور نوجوان قائدین کے سینئر قائدین کو اس سلسلہ میں رہنمائی کرنے کا تذکرہ کیا جن میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی بھی شامل تھے۔ کانگریس نے اخلاقی فتح کا اعلان کیا ہے کیوں کہ اسے سب سے زیادہ تعداد میں نشستیں حاصل ہوئی ہیں اور بی جے پی کو کئی سابقہ انتخابات کی بہ نسبت سب سے کم نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

مودی نے کہا کہ یہ ان کی آبائی ریاست میں بی جے پی کی شاندار کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں برسر اقتدار کسی بھی پارٹی نے ملک گیر سطح پر تین سال سے زیادہ میعاد جگزارنے کے بعد اتنا شاندار مظاہرہ نہیں کیا جتنا کہ بی جے پی نے کیا ہے۔ وہ گجرات اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو اکثریت حاصل ہونے کا حوالہ دے رہے تھے انہوں نے یاد دہانی کی کہ واجپائی نے انہیں کس طرح مبارکباد پیش کی تھی جبکہ پارٹی نے گجرات نے لوک سبھا انتخابات میں اچھا مظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس سے بی جے پی میں نئے داخل ہونے والے ایک شخص نے جسے گجرات کے امور کا انچارج بنایا گیا تھا، وسیع پیمانے پر پارٹی کا تعارف کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قائدین کو ہر مرحلہ پر فروغ دینا ضروری ہے۔ مودی نے صدر پارٹی امیت شاہ کے ساتھ اپنی دوستی کی یاددہانی کی۔ امیت شاہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ مودی نے کہا کہ امیت شاہ نے انہیں کس طرح انتخابات کے لیے تیار کیا تھا۔ حالانکہ وہ ان سے 14 سال چھوٹے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ملک گیر سطح پر بوتھ کی سطح سے پارٹی کو مستحکم بنانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سے اہم بات ہے، پارٹی کو قوم کی تعمیر کے لیے خصوصی کام کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT