Thursday , December 13 2018

بی جے پی کو بہار میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا

پٹنہ 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی بگل بجاتے ہوئے بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج جنتاپریوار کے مجوزہ انضمام کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ صفر میں صفر جمع کیا جائے تب بھی صفر ہی رہتا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کو ریاست میں اقتدار پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ امیت شاہ نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار ک

پٹنہ 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی بگل بجاتے ہوئے بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج جنتاپریوار کے مجوزہ انضمام کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ صفر میں صفر جمع کیا جائے تب بھی صفر ہی رہتا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کو ریاست میں اقتدار پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ امیت شاہ نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے بی جے پی ۔ جے ڈی یو اتحاد کو عوام کی جانب سے دئے گئے اقتدار کو ختم کرتے ہوئے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ۔ نتیش کمار نے 2013 میں نریندر مودی کو بی جے پی تشہیر کمیٹی کا صدر نشین نامزد کئے جانے کے بعد بی جے پی سے اتحاد ختم کردیا تھا ۔ امیت شاہ نے یہاں پارٹی ورکرس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفر میں صفر جمع کیا جائے تب بھی صفر ہی رہتا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہار میں بی جے پی کو دو تہائی اکثریت حاصل کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے یہ مہا گٹھ بندھن ہو یا عظیم انضمام ہو کوئی بھی بی جے پی کو بہار میں دو تہائی اکثریت سے اقتدار حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا ۔

یہ کنونشن آج دلت لیڈر بھیم راو امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا گیا اور سمجھا جارہا ہے کہ بی جے پی نے عمدا اس تاریخ کا انتخاب کیا تاکہ دلت ووٹ بینک کو مستحکم کیا جاسکے ۔نتیش کمار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر ہے ہیں کہ بہار میں جنگل راج واپس لایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے آر جے ڈی سے اتحاد کرلیا ہے اور بہار میں دوبارہ جنگل راج لانا چاہتے ہیں۔ اس کنونشن میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی موجود تھے ۔ امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ دونوں نے نریندر مودی حکومت کی گذشتہ 10ماہ کے دوران کامیابیوں کا تذکرہ کیا اور ورکرس سے کہا کہ وہ عوام کو سمجھائیں کہ بہار میں بی جے پی زیر قیادت حکومت تشکیل پاتی ہے تو ریاست کی ترقی میں مدد ملے گی ۔ راج ناتھ سنگھ نے نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے مودی حکومت کے خلاف نفرت کی مہم شروع کر رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نتیش کمار بہار کو معاشی نقصان پہونچانے کا الزام عائد کرکے مودی حکومت کے تعلق سے نفرت پھیلا رہے ہیں۔ جبکہ مرکزی حکومت نے مرکزی ٹیکسیس میں ریاستوں کے حصے کو 32 فیصد سے بڑھا کر 42 فیصد کردیا ہے ۔ ہم نے نتیش کمار کو انکی طلب سے زیادہ فنڈز دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہم پر کیچڑ پھینکنے دیجئے ۔ ہم بہار کو ملک کی دوسری ریاستوں میں سب سے آگے بنانے کیلئے اپنا فریضہ انجام دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ جنتا پریوار کا مجوزہ انضمام محض بی جے پی کو اقتدار حاصل کرنے سے روکنے کی کوشش ہے ۔ امیت شاہ نے حصول اراضی بل پر تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے نتیش کمار کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست میں 12 شوگر ملز مالکین کو وسیع اراضیات حاصل ہیں۔ یہ اراضیات چیف منسٹر کے دوستوں اور ریاستی وزرا کے رشتہ داروں کو سونپ دی گئی ہیں۔ امیت شاہ نے کہا کہ اس قانون کے تحت حاصل کی جانے والی اراضی کا ایک انچ بھی کارپوریٹ گھرانوں کو نہیں سونپا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT