Sunday , February 25 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کو بیدخل کرنے متحدہ مقابلہ ضروری : کانگریس

بی جے پی کو بیدخل کرنے متحدہ مقابلہ ضروری : کانگریس

ہاردک پٹیل سے کپل سبل کا اظہار تشکر، گجرات اسمبلی انتخابات ہماری ترجیح
نئی دہلی۔22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر کپل سبل نے آج پائیدار لیڈر ہاردک پٹیل سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے ہاردک پٹیل کے مطالبہ کمیونٹی کوٹہ کو قبول کیا تو انہوں نے کانگریس کی تائید کا اعلان کیا تھا۔ کپل سبل نے مزید کہا کہ بی جے پی کو بیدخل کرنے کے لیے متحدہ مقابلہ ضروری ہے تاہم کپل سبل نے اس سوال پر خاموشی اختیار کی جب ان سے کانگریس اور پٹیل زیر قیادت پاٹیدار امانت آندولن سمیتی کے فارمولہ کے بارے میں تفصیلات بتانے کے لیے زور دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تعلق سے تمام مسائل پر بعدازاں غور و خوص ہوگا۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات کو جیتنا ہماری ترجیح ہے۔ اس سے ریاست کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہی ترجیح دی جائیگی اور ان وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ کپل سبل جنہوں نے پاٹیدار امانت آندولن سمیتی کی قیادت سے ملاقات کی تھی اور کوٹہ مسئلہ پر قبل ازیں تبادلہ خیال کیا تھا۔ حکمراں پارٹی بی جے پی پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ اس نے ریاست گجرات میں اپنی 22 سالہ حکمرانی کے دوران اس طبقہ کے لیے کچھ نہیں کیا اور اس طبقہ کے بھروسہ کو توڑکر اس سے غداری کی۔ کپل سبل نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو خوشی ہے کہ ’’ایک سانجھا مورچہ‘‘ (متحدہ فرنٹ) اب بی جے پی کے خلاف لڑے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ لڑائی اہم ہوگی ہم ہاردک کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی پارٹی کو ہمارے ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے نظریہ سے ہم آہنگ ہوکر ہم ا ٓنے والے انتخابات مل جل کر مقابلہ کریں گے۔ ہمارا نشانہ گجرات انتخابات جیتنا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہے۔ دونوں جانب کسی فارمولہ پر اتفاق رائے ہوا ہے اس بارے میں تفصیلات بتانے کی خواہش کی گئی تو کپل سبل نے کہا کہ ہاردک پٹیل نے ازخود اس بارے میں آپ کو بتائیں گے۔ ان مسائل پر بعدازاں فیصلہ کیا جائے گا۔ اول تو ہم کو مل جل کر مقابلہ کرنا ہے اور یہ انتخابات جیتنے ہیں۔ اس کے بعد وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ کپل سبل نے مزید کہا کہ کانگریس نے پاٹیدار امانت آندولن سمیتی کو ایک تجویز پیش کی ہے کہ وہ ہمارے سامنے اپنے مسائل اٹھانے سے قبل انہیں اپنے ذہن میں پوشیدہ رکھ لیں۔ ایک سوال پر کہ آیا گجرات کے ڈپٹی چیف منسٹر نیتن پٹیل کے تبصرہ پر آپ کی رائے کیا ہے تو انہوں نے اس کو اہمیت نہیں دی اور کہا کہ کانگریس کی تجاویز کے بارے میں نیتن پٹیل کا تبصرہ یہاں کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتا۔
کپل سبل نے زعفرانی پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ پٹیل پر غداری کا کیس عائد کرنے کی سازش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT