Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کو جموںو کشمیر اسمبلی اسپیکر کا عہدہ متوقع

بی جے پی کو جموںو کشمیر اسمبلی اسپیکر کا عہدہ متوقع

نئی دہلی۔ 2 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جموںو کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ بی جے پی کو دیا جائے گا ، اس کے رکن اسمبلی رویندر گپتا امکان ہے کہ برسراقتدار پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت کا اس عہدے کیلئے انتخاب ہیں ۔ بی جے پی ذرائع کے بموجب دونوں فریقین نے اقتدار میں شراکت داری کے ایک فارمولے سے اور ایک رابطہ کمیٹی کے قیام سے اتفاق کیا ہے جس میں بی جے پی اور پی ڈی پی کے چار چار ارکان ہوں گے اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اقل ترین مشترکہ پروگرام سے کوئی انحراف نہ کیا جائے جس سے مخلوط حکومت میں شریک دونوں پارٹیوں نے اتفاق کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT